31 جنوری 2015 - 16:37
صیہونی فوجیوں کا بیت اللحم پر حملہ، دسیوں فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے بیت لحم کے اطراف میں حملہ کرکے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الرسالہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو بیت لحم کے مشرق میں واقع تقوع کالونی پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد فلسطینی شہریوں اور غاصب فوجیوں میں جھڑپ شروع ہوگئی- صیہونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لئے ان کی جانب پلاسٹیک کی گولیاں اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے- اسرائیلی فوج نے جمعہ کی رات شمالی بیت لحم میں عایدہ کیمپ میں پلاسٹیک کی گولیاں اور آنسوگیس کے گولےفائر کئے جس کے سبب دسیوں فلسطینی نوجوانوں کے دم گھٹنے لگے- سنیچر کے دن مقبوضہ قدس کے ایک دیہات میں فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں بھی کئی فلسطینی جوان زخمی ہوئے- اسرائیلی جنگی بوٹوں نے بھی سنیچر کو شمال مغربی غزہ پٹی کے السودانیہ علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کرکےانھیں ماہی گیری ترک کرکے علاقہ چھوڑنے پر مجبورکردیا- صیہونی فوجیوں نے فلسطینی ماہی گیروں پر ایسے عالم میں فائرنگ کی ہے کہ وہ معاہدے کے مطابق غزہ پٹی کے ساحلوں پر ماہی گیری کر رہے تھے- مشرقی خان یونس کے صیہونی فوجیوں نے جنوبی غزہ پٹی میں بھی فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲